میاں چنوں: بارش سے چھت گر گئی، باپ بیٹی جاں بحق

Mian Channu Hospital

Mian Channu Hospital

میاں چنوں (جیوڈیسک) بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے باپ بیٹی جاں بحق اور دو بچے زخمی ہو گئے۔

میاں چنوں کے علاقے کوٹھی نندسنگھ میں بارش کے دوران مکان کی چھت گرنے سے باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے جبکہ دو بچے جن کی عمریں ایک اور دوسال کے درمیان تھی زخمی ہو گئے زخمیوں کو تحصیل اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

کرک میں بھی بارش کے سبب سری لوگر کے علاقے میں مکان کی چھت گرنے سے تین افراد زخمی ہو گئے۔