نام لے لے کر نہ میرا شہر کی نظروں میں آ

noshi gilani

noshi gilani

نام لے لے کر نہ میرا شہر کی نظروں میں آ
مجھ سے ملناہے تو میرے دل کےصحرائوں میں آ

اس سفر میں دیکھ گھل جاتا ہے مٹی کا بدن
مجھ سے ملنےکی نہ خواہش کر نہ برساتوں میں آ

لوگ تجھ کو گنگنائیں میری خواہش کی طرح
اک اچھوتے شعر کی صورت مری غزلوں میں آ

بے ہنر لوگوں نے پھر مانگا مرے فن کا ثبوت
آ مری سچائی کی خوشبو مرے لفظوں میں آ

گھر کے دروازے پہ آ کر کیوں قدم رکھنے لگے
آ مری تنہائی ، میری منتظر بانہوں میں آ

نوشی گیلانی