نجکاری نہ کرنے کا وعدہ پورا کریں: جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی وزیراعظم سے اپیل

PIA

PIA

کراچی (جیوڈیسک) وزیر اعظم کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ ایکشن کمیٹی ادارے کی بہتری اور ترقی کے لئے حکومت کے ساتھ مل کر چلنے کو تیار ہے، ایک سال کا وقت دیا جائے، ادارے کی بحالی میں ناکام رہے تو وزیر اعظم فیصلے میں آزاد ہوں گے۔

خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ جاں بحق ملازمین کے قاتلوں کی گرفتاری کے لئے عدالتی کمیشن تشکیل دیا جائے۔

جبکہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی جانب سے ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر کو لکھے گئے خط میں ملازمین کی برطرفی اور شو کاز کے اجراء پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ادارے کے حالات معمول پر لانے میں اپنا کرداد ادا کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔