واشنگٹن : القاعدہ کے مرکزی رہنماؤں کا پتہ چلا لیا گیا۔ امریکی وزیر دفاع

leon panetta

leon panetta

واشنگٹن: امریکہ کے نئے وزیر دفاع لیون پنیٹا نے کہا کہ اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے بعد پاکستان، یمن اور دوسری جگہوں میں موجود القاعدہ کے مرکزی رہنماں کا پتہ چلا لیا گیا ہے۔ ان کے خاتمے سے القاعدہ دہشتگردی کے کسی منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کی صلاحیت سے محروم ہو جائے گی۔
وزیر دفاع بننے کے بعد افغانستان کے پہلے دورے کے موقع پر لیون پنیٹا نے کہا کہ امریکہ اب القاعدہ کو مکمل شکست دینے کے نزدیک پہنچ چکا ہے۔ دس سے بیس مرکزی رہنماں کو ختم کرنے کے بعد القاعدہ کی منصوبہ بندی کی صلاحیت ختم ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا القاعدہ کے پاکستان، یمن اور دیگر جگہوں پر روپوش رہنماں کا پتہ چل چکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ القاعدہ کی مکمل شکست امریکہ کی دسترس میں ہے۔ اصل بات یہ ہے کہ اسامہ بن لادن تک پہنچ گئے اور پھر پاکستان اور یمن میں القاعدہ کے رہنماں کی نشاندہی بھی کر لی ہے۔