واہمہ

parveen shakir

parveen shakir

تمہار کہنا ہے
تم مجھے بے پناہ شدت سے چاہتے ہو
تمہاری چاہت
وصال کی آخری حدوں تک
مرے فقط میرے نام ہو گی
مجھے یقیں ہے مجھے یقیں ہے،
مگر قسم کھانے والے لڑکے !
تمہاری آنکھوں میں ایک تل ہے!

پروین شاکر