ٹورنٹو کپ : سرینا ولمیز اور سمانتھا اسٹوسر فائنل میں مدمقابل

serena

serena

ٹورنٹو : سابق عالمی نمبر ایک امریکہ کی سرینا ولمیز نے ٹورنٹو کپ ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے جہاں ان کا مقابلہ آسٹریلیا کی سمانتھا اسٹوسر سے ہوگا۔
کنیڈا کے شہر ٹورنٹو میں جاری ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں سابق عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز نے بیلا روس کی وکٹوریہ آزرینکا کیخلاف اسٹریٹ سیٹس میں کا میابی حاصل کی۔ انجری اور صحت کی خرابی کے باعث سرینا ولمیز کی گیارہ ماہ بعد ٹینس میں واپسی ہوئی ہے۔ انہوں نے اپنی حریف کو چھ تین اور چھ تین کے اسکور سے ہرایا۔
دوسرے کھیلے گئے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کی سمانتھا اسٹوسر نے پولینڈ کی ایگنیزکا روانسکا کے خلاف فتح پائی۔ اسٹوسر نے پولش کھلاڑی کو ایک سیٹ ڈراپ کرتے ہوئے چھ دو، سات پانچ اور چھ دو کے اسکور سے مات دی۔