پاناما لیکس ٹی او آر اور الیکشن کمیشن کے ارکان کا تقرر؛ اپوزیشن کی سرگرمیاں بحال

Opposition Leader

Opposition Leader

اسلام آباد (جیوڈیسک) عید الفطر کی چھٹیوں کے بعد اپوزیشن نے پاناما لیکس کے ٹی او آر اور الیکشن کمیشن کے ارکان کے تقرر کے معاملات پر اپنی سرگرمیاں دوبارہ بحال کردی ہیں۔

اسلام آباد میں تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف بیرسٹر اعتزاز احسن سے ملاقات کی، ملاقات میں شاہ محمود قریشی نے پیپلز پارٹی کے دونوں رہنماؤں کو الیکشن کمیشن کے ارکان کی تقرری سے متعلق تحریک انصاف کے نکتہ نظر اور تجویز کردہ ناموں سے آگاہ کیا۔

ملاقات میں پاناما لیکس کی تحقیقات کے لیے ٹی او آرز سے متعلق معاملات اور اس حوالے سے اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس کا وقت طے کرنے کے لیے بھی تبادلہ خیال ہوا۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن ممبران کی تقرری کے لئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی خورشید شاہ سے ملاقات بھی متوقع ہے۔ جس میں وہ حکومت کی جانب سے الیکشن کمیشن کے ارکان کے لیے حکومتی ناموں سے آگاہ کریں گے۔