پاکستان اور چین کا فوجی تربیت کے لئے تعاون پراطمینان کا اظہار

general waheed

general waheed

پاکستان اور چین نے فوجی سطح پر تربیت کے لئے جاری تعاون پر اطمینان کا اظہار کیاہے اور توقع ظاہر کی ہے کہ اس میں وقت کے ساتھ مزید وسعت آئے گی۔
اس امر کا اظہار چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل وحید ارشد کے بیجنگ میں چین کی نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے دورہ کے موقع پر کیا گیا۔اس موقع پر لیفٹیننٹ جنرل وحید ارشد نے کہا کہ این ڈی یو جیسے تربیتی و تدریسی ادارے دونوں ممالک کی سول اور فوجی برادری کی علاقائی اور عالمی سکیورٹی امور پر موثر راہنمائی کرسکتے ہیں۔