پاکستان سے سیریز کھیلنے کے لئے بھارتی بورڈ کا حکومت سے رابطہ

Pak India Talk

Pak India Talk

پاکستان کے خلاف کرکٹ سیریز کھیلنے کے لئے بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ نے اپنے حکومت سے اجازت مانگ لی ھے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ایک اعلی افسر کے مطابق بھارتی حکومت نے اگر اجازت دی تو روایتی حریفوں کے درمیان کرکٹ سیریز آئندہ سال متحدہ عرب امارات میں کھیلی جائے گی اور سیریز کے میزبانی کے حقوق پاکستان کرکٹ بورڈ کے پاس ہوں گے۔
بھارت نے 2008 میں ممبئی حملوں کے بعد پاکستان کے ساتھ کرکٹ روابط ختم کر دئے تھے جبکہ کسی نیوٹرل مقام پر پاکستان کے خلاف سیریز کھیلنے سے بھی انکار کر دیا تھا تاہم گزشتہ دنوں برطانیہ میں آئی سی سی کے اجلاس کے بعد دونوں کرکٹ بورڈز نے ایک ملاقات پر سیریز کو حتمی شکل دے دی ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ کو بتایا گیا ہے کہ سیریز کھیلنے کے لئے بھارتی حکومت سے اجازت نامہ مانگا گیا ہے جس کے بعد شیڈول جاری کیا جائے گا۔