پاکستان کرکٹ ٹیم نومبر دسمبر میں بنگلہ دیش کا دورہ کریگی

cricket traning

cricket traning

پاکستان کرکٹ ٹیم نومبر دسمبرمیں دوٹیسٹ ،تین ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچز پر مبنی سیریز کیلئے بنگلہ دیش کا دورہ کریگی۔  بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے میڈیا منیجر ربید امام کے مطابق پاکستان ٹیم چھبیس نومبر سے بائیس دسمبر تک بنگلہ دیش کا دورہ کریگی۔ اس سے قبل ویسٹ انڈیز ٹیم چار اکتوبر سے بنگلہ دیش کے دورے کا آغاز کریگی۔
پاکستان کو گذشتہ سال بنگلہ دیش کا دورہ کرنا تھا لیکن دونوں بورڈ کے عدم اتفاق کی وجہ سے وہ دورہ ملتوی کردیا گیاتھا۔ بی سی بی نے ایک خصوصی اجلاس میں پاکستان کے دورے کی تاریخوں کی منظوری دی۔ سیریز کے شیڈول اور میچز کے وینیوز کا اعلان بعد میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے مشاورت کے بعد کیا جائیگا۔