پاکستان کی امداد روکنے کیلئے کانگریس میں بل کا مسودہ پیش

us house

us house

واشنگٹن : پاکستان کے لیے امریکی امداد روکنے کا بل کا مسودہ امریکی کانگریس میں پیش کر دیا گیا۔ امداد کے لیے اوبامہ انتظامیہ کانگریس کو مطمئن کرنے کی پابند ہو گی کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تعاون کر رہا ہے۔
امریکی کانگریس میں امداد روکنے کے بل کامسودہ ایک طرح سے امریکی امدادکو دہشت گردی مخالف جنگ میں بھرپور تعاون سے مشروط کرنے کی کوشش ہے۔ پاکستان کو شواہد پیش کرنے ہوں گے کہ وہ دہشت گردی کے خلاف امریکی جنگ میں بھر پور تعاون کر رہا ہے۔ اوبامہ انتطامیہ مطمئن ہوئی تو پھر وہ امداد دینے کے لیے کانگریس میں پاکستان کا مقدمہ لڑے گی۔
امداد روکنے کے بل میں پاکستان سمیت مصر، فلسطین اور لبنان شامل ہیں۔ پاکستان کی امداد امریکی وزیر خارجہ کی طرف سے یقین دہانی سے مشروط ہوگی کہ پاکستان دہشت گردی مخالف جنگ میں تعاون اور ایبٹ آباد میں اسامہ کو مددفراہم کرنیوالے نیٹ ورک سے متعلق تحقیقات کررہا ہے۔