پریانکا سپورٹ نہ کرتی تو میں بالی وڈ چھوڑ جاتی،میرا چوپڑا

Meera Chopra

Meera Chopra

ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ اداکارہ میرا چوپڑا جو اداکارہ پریانکا چوپڑا کی کزن ہیں کا کہنا ہے کہ وہ اپنی کزن پریانکا چوپڑا سے متاثر ہوکرفلموں میں آئی ہیں۔

ایک انٹرویو میں میرا چوپڑا نے کہا کہ بالی وڈ میں انھیں سب سے زیادو ان کی کزن پریانکا نے سپورٹ کیا ان کا کہنا تھا کہ پریانکا انھیں سپورٹ نہ کرتیں تو وہ کب کی بالی وڈ کو خیر باد کہہ چکی ہوتیں۔انھوں نے کہا کہ پریانکا چوپڑا بہت محنتی ہیں انھی کے نقش قدم پر چل کر وہ ان جیسا مقام بنانا چاہتی ہیں۔