پشاور : لاہوری گیٹ کے قریب پولیس چوکی پر دھماکہ تین ہلاک

peshawar

peshawar

پشاور کے علاقے لاہوری گیٹ کے قریب پولیس چوکی پر خود کش دھماکہ ہوا ہے جس میں تین افراد جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر زخمیوں کو اسپتال منتقل کرنا شروع کر دیا ہے۔
پولیس کے مطابق ایک خاتون خود کش حملہ آور نے پولیس چوکی کے پاس پہنچ کر خود کو دھماکے سے اڑادیا جس سے خاتون سمیت دو پولیس اہلکار جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ واضح رہے کہ پشاور میں آج صبح ایک اور واقعہ میں پانچ افراد ہلاک ہوگئے تھے اس طرح ہلاک ہونے والوں کی تعداد آٹھ ہو گئی ہے۔