پنجاب کی گلو پولیس شہریوں کی محافظ نہیں قاتل بن چکی ہے، عمران خان

Imran Khan

Imran Khan

اسلام آباد (جیوڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ پنجاب کی گلوپولیس نے ایک مرتبہ پھر ڈسکہ میں بے گناہ شہریوں کا قتل کیا اور پولیس محافظ نہیں قاتل بن چکی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپراپنی ٹوئٹ میں عمران خان کا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس شہریوں کی محافظ نہیں بلکہ قاتل بن چکی ہے جب کہ ایس ایچ او سٹی تھانے کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں میں تحریک انصاف کے وکیل بھی شامل ہیں اور گولیاں لگنے سے ہمارے 3 وکیل بھی زخمی ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ملوث پولیس اہلکاروں کو سزا نہیں دی گئی جس کے باعث پولیس بار بار وہی جرم کر رہی ہے۔