چیمپئنز فٹ بال لیگ ، ریال میڈرڈ کو وولفس برگ کے ہاتھوں شکست

Champions Football League

Champions Football League

ترکی (جیوڈیسک) چیمپئنز فٹ بال لیگ کے کوارٹر فائنل کے فرسٹ لیگ میں ریال میڈرڈ کو وولفس برگ کے ہاتھوں شکست ہو گئی ، مانچسٹر سٹی اور پی ایس جی کا میچ دو دو گول سے برابر رہا۔

چیمپئنز لیگ کوارٹر فائنل میں ریال میڈرڈ اور وولفس برگ کے درمیان جوڑ پڑا ، میزبان ٹیم کی طرف سے پہلا گول ریکارڈو روڈریگاز نے سکور کیا۔ میکزمیلین آرنلڈ نے پچیسویں منٹ میں دوسرا گول کر کے وولفس برگ کو دو صفر سے کامیابی دلا دی ۔ مانچسٹر سٹی اور پیرس سینٹ جرمین کے درمیان کوارٹر فائنل دو دو گول سے برابر رہا۔

مانچسٹر سٹی برتری حاصل کرنے کے باوجود میچ اپنے نام نہ کر سکا ، دونوں ٹیموں کے درمیان کوارٹر فائنل کا سیکنڈ لیگ بارہ اپریل کو اتہاد اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔