چین ٹرین تصادم میں ہلاکتیں 35 ہوگئیں

china train
بیجنگ: چین کے مشرق میں دو ٹرینوں میں تصادم کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد پینتیس ہوگئی، دو سو دس زخمی ہیں۔ جبکہ امدادی کام جاری ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے صوبے ژیجیانگ میں تیز رفتار ٹرین اور کھڑی ہوئی ریل گاڑی میں تصادم کے نتیجے میں تباہ ہونے والی ٹرین کا ملبہ ہٹایا جارہاہے اور ملبے سے مزید لاشیں ملنے کے بعد ہلاکتوں کی تعداد پینتیس ہوگئی ہے۔ جبکہ دو سو دس زخمیوں کو اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔