ڈاکٹر ذوالفقار مرزا اور دس ساتھی بکتر بند گاڑی پر فائرنگ کے مقدمے سے باعزت بری

Zulfiqar Mirza

Zulfiqar Mirza

بدین (عمران عباس) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ سیشن جج بدین رمیش کمار کی عدالت نے سابق صو بائی وزیر ڈاکٹر ذوالفقار مرزا اور اس کے دس ساتھیوں کو بکتر بند گاڑی پر فائرنگ کے مقدمے سے باعزت بری کر دیا ہے۔

ڈیڑھ سال قبل بدین پولیس کی مدعیت میں سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر ذوالفقار مرزا اور ان کے دس ساتھیوں جن میں ندیم مغل، رئیس پیروز شاہانی ، ملک اختر اعوان، غلام محمد عرف دلبر خوا جہ ،واحد بخش چانڈیو ،عبد اللہ ملا ح شامل ہیں، کڑیو گھنور تھا نے پر پولیس کی بکتر بند گاڑی پر حملے کا مقدمہ درج کیا تھا جو مذکورہ عدالت میں زیر سماعت تھا۔

بدین پو لیس کی جانب سے ڈاکٹر ذوالفقار مرزا سمیت ان کی ساتھیوں الزام ثابت نہ کر سکی جس پر جمع کے روز ایڈیشنل سیشن جج بدین رمیش کمار کی عدالت نے ڈاکٹر زوالفقار مرزا سمیت ان کے ساتھیوں کو با عزت بری کر دیا ہے یاد رہے اس سے پہلے بدین ضلع کے مختلف تھانوں پر ڈاکٹر ذوالفقار مرزا اور ان ساتھیوں پر قائم چار مقد مات میں بھی عدالت ان کو با عزت بری کر چکی ہے۔