کامیابی کے گُر

key to success

key to success

کسی بھی دوسرے فن یا مہارت کیطرح کامیابی حاصل کرنا بہت اہمیت کا حامل ہے اور ان تمام فنون اور مہارتوں کا دارومدار مکمل طور پر کامیابی اور جیت پر ہے۔ یعنی کسی بھی مقصد کے حصول کیلئے بہتر طور پر منصوبہ بندی کرنا اور اس مقصد کو مقررہ وقت پر حاصل کرنا کامیابی Success کہلاتا ہے۔

ہر انسان کامیاب ہونے کیلئے مسلسل ذہنی و جسمانی تگ و دو میں رہتا ہے مگر بعض منصوبہ بندی نہ ہونے کیوجہ سے اپنے مقاصد حاصل نہیں کر پاتے اور مایوسی کا شکار ہو جاتے ہیں۔

درج ذیل میں مختلف شعبہ جات سے وابستہ افراد کیلئے کامیابی کے گر بتائے جا رہے ہیں۔ ان پر عمل کر کے کوئی بھی شخص اپنی صلاحیتوں میں نکھار پیدا کر سکتا ہے۔

1۔ کسی بھی مقصد کے حصول کیلئے ضروری ہے کہ پہلے اپنے حصول اور مقصد کی سمت کا تعین کیا جائے یعنی اپنی دلچسپی اور صلاحیتوں کے پیش نظر کسی بھی شعبہ کا انتخاب کیا جائے۔

اگر کسی بھی شعبہ یا مضمون میں آپکی مہارت یا گرفت نہیں بھی ہے تو یہ کوئی ضروری نہیں، صرف اور صرف محنت اور لگن کی ضرورت ہوتی ہے اور یہ لگن اور محنت ہر انسان کے اختیار میں ہے۔ اسلیے اپنی محنت کو مناسب سمت میں استعمال کر کے مقاصد کا حصول ممکن بنایا جا سکتا ہے۔

2۔ اپنے کمزور اور منفی رویوں پر مایوسی کی بجائے مثبت تنقید کا لیب کریں۔ چند کوتاہیوں اور غلطیوں کیبعد آپ اپنی شخصیت میں واضح نکھار محسوس کرینگے۔ اپنی پوشیدہ صلاحیتوں کو بھی اسطرح بیدار کیا جا سکتا ہے۔

ہر انسان میں بیشمار صلاحیتیں ہوتی ہیں لیکن انکو اجاگر کرنا یا انکا بہتر استعمال کرنا کم لوگ جانتے ہیں۔ ان صلاحیتوں کو خوداعتمادی اور ثابت قدمی سے بیدار کریں اور عملی زندگی میں بروئے کار لائیں۔ کامیابی ضرور آپکے قدم چومے گی۔

3۔ معاشرے میں یا تاریخ کی ورق گردانی سے بہت سے لوگ آپکو ایسے مل جائینگے جنہوں نے بہت کم وقت میں کامیابیاں حاصل کیں اور مشکل وقت کا جوانمبردی سے سامنا کیا۔

ایسے لوگوں کی زندگی آپ کیلئے ایک نمونہ ثابت ہو گی جس کی پیروی سے آپکو ہمت اور حوصلہ ہو گا۔

4۔ مثبت سوچ کامیابی میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ اس سے ذہنی اور روحانی استعداد میں اضافہ ہوتا ہے اور آگے بڑھنے کی راہ ہموار ہوتی ہے۔

5۔ مسائل اور کٹھن حالات میں صبرو استقامت کا مظاہرہ کیا جائے۔ ایسے حالات کیبعد ہمیشہ کامیابی نصیب ہوتی ہے کیونکہ مسائل اور مشکلات سے زندگی میں نئی راہیں کھلتی ہیں اور کوئی نہ کوئی راستہ آپکو منزل مقصود تک رسائی فراہم کر دیتا ہے۔

6۔ آپ جس بھی فیلڈ میں طبع آزمائی کر رہے ہیں اس میں محنت اور دلجوئی سے کام کریں اور روز مرہ کے معمول کو باقاعدگی سے سرانجام دیں اور دن کے اختتام پر اپنی کارکردگی کا جائزہ ضرور لیں۔ اسطرح آپکو اپنی قابلیت اور محنت کا بہتر طور پر اندازہ ہو سکے گا۔

fundamentals of success

fundamentals of success

7: اپنی صلاحیتوں پر ہمیشہ اعتماد رکھیں اور خود اعتمادی کا دامن نہ چھوڑیں اور مقاصد کی تکمیل کیلئے استقامت سے محنت جاری رکھیں۔ اپنے مقاصد اور ٹارگٹ مختصر دورانیے پر ترتیب دیں تاکہ نتائج سے مایوسی نہ ہو۔

8۔ علاوہ ازیں اچھا معاشرہ اور مددگار سوسائٹی آپکی کامیابی میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ اسلیے ہر فیلڈ میں اچھے دوست اور استاد کامیابی کا پیش خیمہ ثابت ہوتے ہیں۔