کراچی : ایس ایچ او زمان ٹاؤن کے خلاف انکوائری کا حکم

karachi

karachi

کراچی میں ہی انسداد دہشتگردی کی عدالتوں کے منتظم جج جسٹس مقبول باقر نے چکرا گوٹھ فائرنگ کیس میں عاطف اورعبدالحکیم کو بری کرتے ہوئے ایس ایچ او زمان ٹاون کیخلاف انکوائری کا حکم دے دیا۔ کامران مادھوری اور سہیل کمانڈو سات روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ انویسٹی گیشن پولیس چکرا گوٹھ سے گرفتارعاطف اورعبدالحکیم کے خلاف کوئی ثبوت پیش نہیں کرسکی۔ عدالت نے دونوں نوجوانوں کو بری کردیا۔
ایس ایس پی ایسٹ احسن عمر کو ایس ایچ او زمان ٹاون کے خلاف انکوائری کرنے اور پندرہ روز میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ بری ہونیوالے ملزمان کہتے ہیں پولیس نے پوچھ گچھ لیئے حراست میں لیا تھا بعد میں مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس زخمی حالت میں گرفتارکامران مادھوری اور سہیل کو اسٹریچر پر کمرہ عدالت تک لے کرگئی۔ کامران مادھوری اور سہیل کمانڈو پر پولیس وین پر فائرنگ کا الزام ہے۔ عدالت نے کامران مادھوری اور سہیل کو ایک ہفتے کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔
اس دوران پولیس نے ہائیکورٹ سے سترہ سالہ نوجوان کو بھی حراست میں لیا۔ جو کامران مادھوری کا بھانجا بتایا جاتا ہے۔