کراچی میں رینجرز آپریشن پر پیپلزپارٹی سمیت دیگر جماعتوں کو بھی خدشات ہیں، نثار کھوڑو

Nisar Khuhro

Nisar Khuhro

لاڑکانہ (جیوڈیسک) وزیر اطلاعت سندھ نثار کھوڑو کا کہنا ہے کہ کراچی میں رینجرز کے آپریشن پر پیپلزپارٹی سمیت دیگر جماعتوں کو بھی خدشات ہیں۔

لاڑکانہ میں پیپلزپارٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ رینجرز کے اختیارات منصفانہ طور پر استعمال ہونے چاہئیں کیونکہ ماضی میں پولیس کو بھی سادہ لباس میں کارروائیوں سے گریز کرنے کا حکم دیا جاتا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں رینجرز کے آپریشن پر پیپلزپارٹی سمیت دیگر جماعتوں کو بھی خدشات ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ خورشید شاہ کے بیان کو سیاق سباق سے ہٹ کر لیا گیا جب کہ ان کے جنگ کرنے کے بیان کا مطلب جدوجہد کرنا ہے۔