کراچی کی خبریں 18/1/2017

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انصاف و مساوات اور قومی مفادات کے تحفظ کے حوالے سے پاکستانی عدلیہ کا کردار کسی بھی دور میں مستحسن نہیں رہا جبکہ کرپشن کے حوالے سے پاکستانی حکمرانوں اور روایتی سیاستدانوں کاکردار ہر دور میں قابل الزام و سزا ہی رہا ہے مگر آج سیاستدانوں اور سیاسی جماعتوں پر لگنے والے دہشتگردوں کی سرپرستی ‘ معاونت اور سہولت کاری کے الزامات فکر انگیز ہی نہیں بلکہ قومی مستقبل اور پاکستان کی سلامتی کیلئے بھی خطرناک ہیں اس لئے ان الزامات کونظر انداز کرنے کی بجائے ان پر شفاف تحقیقات اور اقدامات کی ضرورت ہے ۔ محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی نے کہا کہ آج کی عدلیہ ماضی کی عدلیہ کی طرح نہیں بلکہ ججز کی جرا ¿تمندی ‘ وکلاءکی تحریک ‘ عوام کی حمایت اور تمام سیاسی جماعتوںکی شمولیت کے باعث عدلیہ آزادی کی کامیاب تحریک کے نتیجہ میں آزاد ہونے اور غیر جانبدار کہلانے والی عدلیہ سے قوم کو توقع ہے کہ وہ ماضی کی طرح نظریہ ضرورت کے تحت استحصالی طبقات کے حق میں فیصلے دینے کی بجائے آئین و قوانین کے ساتھ قومی و عوامی مفادات کو مقدم رکھتے ہوئے انصاف کے تمام تقاضے پورے کرے گی اور بلا تفریق منصب و طاقت ملک و قوم کو کسی بھی طرح کا نقصان پہنچانے والے ہر فرد کیساتھ یکساں سلوک و احتساب کرے گی جبکہ افواج پاکستان دہشتگردی کی سرپرستی کے تمام الزامات کی تحقیقات کرتے ہوئے اس جرم میں ملوث ہر فرد گرفت میں لیکر ملک و قوم کو ایسے غداروں سے نجات دلائے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )حکومت سندھ کی جانب سے مردم شماری کرانے کے فیصلے کو راست اقدام قرار دیتے ہوئے گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار نے کہا کہ آئین کی رو سے چھٹی مردم شماری 2008ءمیں ہوجانی چاہئے تھی مگر اقتدار پرستوں نے سیاسی مفادات کیلئے اس قومی وآئینی اقدام سے گریز کرکے ملک و قوم کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے مگر تاخیر سے ہی سہی مردم شماری کرانے کا حکومت سندھ کا فیصلہ یقینا راست و مستحسن اقدام ہے جس کی گجراتی قومی موومنٹ مکمل تائید و حمایت کرتے ہوئے مطالبہ کرتی ہے کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی مادری زبان گجراتی کو بھی مردم شماری کے فارم میں بطور زبان شمال کیا جائے تاکہ گجراتی زبان بولنے والوں اکثریت ظاہر ہوسکے جبکہ گجراتی قومی موومنٹ گجراتی بولنے والی میمن ‘ کاٹھیاواڑی ‘ گجراتی ‘ بوہری ‘ سماعیلی ‘ ہندو و دیگر تمام برادریوں سے اپیل کرتی ہے کہ مردم شماری و خانہ شماری کے موقع پر متعلقہ عملے سے بھرپور تعاون کرتے ہوئے گھر کے ہر فرد کا اندراج یقینی بنایا جائے اور گجراتی بولنے والی تمام برادریاں مادری زبان کے خانہ میں اپنی زبان گجراتی لازمی تحریر کرائیں تاکہ گجراتی بولنے والوں کی اکثریت کا پتا چل سکے اور ان کے حقوق کے حصول و مسائل کے حل کی جانب بھی حکمران نگاہ کرم کرنے پر مجبور ہو سکیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پاکستان راجونی اتحاد میں شامل ایم آر پی چیئرمین امیر پٹی ‘ خاصخیلی رہنما سردار غلام مصطفی خاصخیلی ‘ سولنگی رہنما امیر علی سولنگی © ‘راجپوت رہنما عارف راجپوت ‘ ارائیں رہنما اشتیاق ارائیں ‘ مارواڑی رہنما اقبال ٹائیگر مارواڑی ‘ بلوچ رہنما عبدالحکیم رند ‘ میمن رہنما عدنان میمن‘ہیومن رائٹس رہنما امیر علی خواجہ ‘خان آف بدھوڑہ یحییٰ خانجی تنولی فرزند جونا گڑھ اقبال چاند اور این جی پی ایف کے چیئرمین عمران چنگیزی نے حکومت سندھ کی جانب سے مردم شماری کے فیصلے کی تائید کرتے ہوئے سندھ میں بسنے والی تمام قومیتوںا ور برادریوں سے اپیل کی ہے کہ سندھ میں بسنے والا ہر فرد مردم شماری و خانہ شماری کے موقع پر متعلقہ عملے سے بھرپور تعاون کرتے ہوئے گھر کے ہر فرد کا اندارج و رجسٹریشن یقینی بنائے اور بالخصوص 18سال سے زائد افراد تمام بالغ افراد بشمول خواتین کی رجسٹریشن یقینی بنائی جائے تاکہ خواتین و مرد بلا تفریق و تخصیص ہر بالغ فرد کو حق رائے دہی حاصل ہوسکے اور قومی مستقبل کے تعین میں ہر بالغ فرداپنے کردار کی ادائیگی اور قومی قیادت کے انتخاب کا اہل ہوسکے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی مذمت و احتجاج کرتے ہوئے پاکستان سولنگی اتحادکے بزرگ رہنما امیر علی سولنگی ‘ ملک عمر نذیر سولنگی ‘معین سولنگی ‘ غلام نبی سولنگی‘اصغر علی سولنگی ‘سبحان سولنگی‘محمد ذبیر سولنگی‘حبیب خان سولنگی ‘اکرم سولنگی‘برخوردار سولنگی‘شفقت نذیر سولنگی‘ اکرم سولنگی ‘ شبیر سولنگی ‘ راحیل سولنگی ‘ خادم حسین سولنگی ‘ ایڈوکیٹ کرم اللہ سولنگی ‘ ایڈوکیٹ اقبال سولنگی‘ رمضان سولنگی ‘ بشیر سولنگی ‘ ارشاد سولنگی ‘ گل شیر سولنگی‘ عابد سولنگی ‘ ندیم سولنگی ‘ عباس سولنگی‘ ایاز سولنگی ‘ ڈاکٹر قدیر سولنگی‘ نعمت اللہ سولنگی و دیگر نے کہا ہے کہ انصاف ‘ امن تحفظ ‘ وسائل اور زندگی گزانے کی بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں ناکام کرپشن کی دلدل میں ناک تک دھنسا عالمی مالیاتی اداروں سے قرض لیکر عیاشیاں کرنے اور ان اداروں کی ایماءپر مہنگائی کو فروغ دینے والا حکمران طبقہ عوام پر جس طرح سے ظلم ڈھارہا ہے اس پر حکمرانی سے محروم اپوزیشن جماعتوں کی خاموشی اس بات کا ثبوت ہے کہ استحصالی طبقے سے تعلق رکھنے والے تمام موروثی و روایتی سیاستدان درون خانہ باہم عوام کو کچلنے پر متفق ہیں اور ان کے تمام اختلافات و سیاست صرف ذاتی مفادات کیلئے ہے اسلئے ضروری ہے کہ عوام ان تمام موروثی و روایتی سیاستدانوں اور سیاسی جماعتوں سے نجات کیلئے سولنگی برادری کی طرح برادریوں کی سطح پر منظم ہوجائیں اور انتخابات میں صرف اور صرف برادری اتحاد کے نامزد امیدواروں کو کامیاب بنائیں۔