کمرے کی کھڑکیوں پہ ہے جالا لگا ہوا

locked house

locked house

کمرے کی کھڑکیوں پہ ہے جالا لگا ہوا
اُس کے مکاں پہ کب سے ہے تالا لگا ہوا

پائی تھی گھر کے سامنے مفرور شب کی لاش
اُس کے بدن میں برف کا بھالا لگا ہوا

بارش بھی میرے دامنِ دل سے نہ دھو سکی
جو رنگ اس نے کب سے اُچھالا لگا ہوا

یوں پھر رہے ہیں زخمِ جدائی سجائے ہم
وردی پہ جیسے تمغئہ اعلیٰ لگا ہوا

پردے ہٹائیے ذرا، کب سے ہے منتظر
کھڑکی کے ساتھ دل کا اُجالا لگا ہوا

محسوس جو کیا ہے وہی کہہ دیا نسیم
کانٹا سا اپنے دل سے نکالا لگا ہوا
افتخار نسیم