کولمبو ٹیسٹ : مائیک ہسی کی سنچری، آسٹریلیا316رنز پر آؤٹ

aus innings

aus innings

کولمبو ٹیسٹ میں مائیک ہسی نے پندرہویں سنچری بنا لی۔آسٹریلیا کی پوری ٹیم تین سوسولہ رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔ کولمبو میں ٹیسٹ کی دوسری صبح آسٹریلیا نے نامکمل اننگز دوسو پینتیس رنز پانچ کھلاڑی آئوٹ سے شروع کی۔ بریڈ ہیڈن پینتیس، مچل جونسن آٹھ،پیٹر سڈلز صفر اورکوپ لینڈ ایک رن بناکر آئوٹ ہوگئے۔ لیکن مائیک ہسی نے ایک اینڈ سنبھالے رکھا اور کیریئر کی پندرہویں سنچری اورپانچ ہزار رنز مکمل کرلئے۔
مائیک ہسی ایک سو اٹھارہ رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔ آسٹریلیا کی پہلی اننگز تین سو سولہ رنز پر ختم ہوئی۔ سری لنکاکی جانب سے پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے شمندا ارنگا نے چار اور ویل گدیرا نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔