کھیوڑہ پنڈدادنخان روڈ البیرونی کالج کے قریب دن دیہاڑے دلیرانہ ڈکیتی کی واردات

Pind Dadan Khan

Pind Dadan Khan

پنڈدادنخان (عدنان یونس سے) کھیوڑہ پنڈدادنخان روڈ البیرونی کالج کے قریب دن دیہاڑے دلیرانہ ڈکیتی کی واردات موبی لنک فرنچائز پنڈدادنخان کا نمائندہ لُٹ گیا۔ اس سے قبل بھی ڈکیتی کی کئی واداتیں ہو چکی ہیں لیکن ملزما ن کو گرفتا ر نہیں کیا جا سکا۔

تفصیلا ت کے مطا بق کھیو ڑہ پنڈدادنخان روڈ جو کہ مصروف ترین مین روڈ ہے اور سارا دن گا ڑیو ں کی آمدورفت بھی ہو تی ہے اِسی روڈ پر ٹریفک پو لیس کے اہلکا ر بھی روڈ کے مختلف مقا ما ت پر نا کے لگا کر دیہا ڑی لگا نے اور عوام کو تنگ کرنے میں مصروف ہو تے ہیں موٹرسا ئیکلو ں اور گا ڑیو ں کے کا غذا ت چیک کیے بغیر رشوت لے کر چھو ڑ دیا جا تا ہے جس کے نتیجہ میں دن دیہا ڑے راہ زنی ڈکیتی اور چو ریو ں کی وارداتیں تیزی سے بڑھ رہی ہیں۔

کھیو ڑہ پنڈدادنخان روڈ البیرونی کا لج کے قریب دو نقا ب پو ش ڈاکو ئوں نے الیا س جما لی کا راستہ روک کر 5لا کھ 94ہزار روپیہ نقد اور 1لاکھ 30ہزار روپے ما لیت کے فو ن کا رڈ چھین کر فرار ہو نے میں کا میا ب ہو گئے الیاس جما لی مشہو ر تا جر حا جی لیا قت کی فرنچا ئز پر کا م کرتا ہے تحصیل پنڈدادنخان کی تا جر برادری نے اس دلیرانہ ڈکیتی کی پرزور مذمت کی ہے ڈکیتی کی وجہ سے تا جر برادری میں شدید غم و غصہ عدم تحفظ پا یا جا تا ہے تا جر برادری اور عوا می حلقو ں نے آر پی او راولپنڈی ، ڈی پی او جہلم اور اعلیٰ حکام سے مطا لبہ کیا ہے کے ڈکیتو ں کو جلد از جلد گرفتا ر کر کے سخت سزا دی جا ئے۔

Cell No: 0345:5690640 : 0333:1533969
تا ر یخ: 03:04:17