گزر آیا میں چل کے خود پر سے

sad lover walking

sad lover walking

گزر آیا میں چل کے خود پر سے
اک بلا تو ٹلی مِرے سر سے

مستقل بولتا ہی رہتا ہوں
کتنا خاموش ہوں میں اندر سے

مجھ سے اب لوگ کم ہی ملتے ہیں
یوں بھی ہٹ سا گیا ہوں منظر سے

میں خمِ کوچئہ جدائی تھا
سب گزرتے گئے برابر سے

کیا سحر ہو گئی دل بیخواب؟
اک دھواں اٹھ رہا ہے بستر سے

جون ایلیا

John Elia

John Elia