ہاکی چیمپئنزٹرافی :پاکستان آج دوسرا میچ چین سے کھیلے گا

hockey

hockey

پہلی ایشین چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان آج اپنا دوسرا میچ میزبان چین کے خلاف کھیلے گا۔ چین کے شہر اورڈوس میں جاری پہلی ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں ملائیشیا کو ہراکراچھا آغازکیاتھا۔
پاکستان کی جانب سے کپتان محمد عمران، شکیل عباسی اور عبدالحسیم خان نے ایک ایک گول اسکور کیا۔ چین کواپنے پہلے میچ میں بھارت کے ہاتھوں پانچ صفرکی شکست کا سامناکرنا پڑا۔ پہلے دن کے ایک اور میچ میں کوریا نے جاپان کو دو کے مقابلے میں تین گول سے مات دی تھی۔
آج ٹورنامنٹ کا پہلا میچ جاپان اوربھارت کے درمیان ہوگا ۔ دوسرے میچ میںملائیشیااورکوریاکی ٹیمیں مدمقابل ہونگی۔ پاکستان کے منیجرخواجہ جنید نے کہاکہ پاکستان نے عمدہ آغاز کیا ہے اور آج کامیابی کا تسلسل برقرار رکھنے کی پوری کوشش کریں گے۔