ہڈیارہ : شریعت محمدی پر عمل تک مسائل حل نہیں ہو سکتے۔ منور حسن

munawar

munawar

ہڈیارہ : جماعت اسلامی کے امیر سید منور حسن نے کہا ہے کہ شریعت محمدی پر عمل تک ملک و قوم کے مسائل حل نہیں ہو سکتے۔ اسامہ بن لادن شہید ہیں اور ان کی شہادت سے کئی اسامہ بن لادن جنم لیں گے۔
پاک بھارت کے سرحدی گاں ہڈیارہ میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکہ پاکستان پر قبضہ کرنا چاہتا ہے۔ طالبان نے قرآن و سنت پر عمل کرکے اور جذبہ شہادت سے امریکہ کو شکست دی۔ منور حسن نے کہا کہ جب تک لوگ ووٹ کا صیح استعمال نہیں کرینگے، مسائل جوں کے توں رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا و آخرت میں کامیابی کے لیے ووٹ کا صیح استعمال کیا جائے۔