غزل

  • Agrandir la taille de police
  • Réduire la taille de police
  • Imprimer l'article
 


دیکھ مت دل کی طرف اتنی فراوانی سے
یہ کبھی دام میں آتا نہیں آسانی سے

آج کل اوج پہ ہے حالت وحشت اپنی
اور کیا پوچھتے ہو درد کے زندانی سے

بابِ حیرت کبھی کھلتا نہیں آئینے پر
تنگ دامان و تہی دست ہے عریانی سے

میں تری چشمِ فسوں ساز میں الجھا ایسا
آج تک لوٹ کر آیا نہیں حیرانی سے

اپنے ہمراہ کہاں زاد سفر رکھتے ہیں
جو محبت کی طرف آئے ہوں نادانی سے

محفلِ عیش و طرب میں بھی گیا ہوں لیکن
دل کو تسکین ملی دشت کی ویرانی سے



 

... تازہ ترین

Today BACK NEXT