پولیو و دیگر بیماریوں اورحاثات میں ٹانگوں سے معذور ہونے والوں مستحقین کی رجسٹریشن کا سلسلہ جاری

Group Photos

Group Photos

رحیم یار خان : دنیا کی کل آبادی کا 15 فیصد مختلف بیماریوں و حادثات میں معذور، اپاہج اور پیدائشی طور پر سپیشل افراد پر مشتمل ہے۔ ان ایک ارب انسانوں میں لگ بھگ 93 ملین بچے بھی شامل ہیں۔

انہیں فضول و ناکارہ تصور کرنے کی بجائے انکی صلاحیتوں پر ذرا سی توجہ دینے سے معاشرے کا بہترین ،فعال اور موثررکن بنایا جا سکتا ہے۔ان خیالات کا اظہار روٹری کلب کے اسسٹنٹ گورنر ممتاز بیگ نے ممبران کی اپنی مدد آپ” ڈونیٹ ود ڈگنیٹی پر اجیکٹ” کے تحت تیسرے مرحلے میں مستحقین میں وہیل چیئرز تقسیم کرتے ہوئے کیا۔

کلب سیکرٹری احمد اویس نے بتایا کہ پولیوو دیگر بیماریوں اورحاثات میں ٹانگوں سے معذور ہونے والوں مستحقین کی رجسٹریشن کا سلسلہ جاری ہے، درخواستوں کی جانچ پڑتال اور کمیٹی کی منظوری کے بعدجلد ہی متعلقہ افراد میں وہیل چیئرزتقسیم کردی جائیں گی۔روٹریکٹ ممبر محمدطحٰہ نے کہا کہ کلب ممبران مسقبل میں بھی دکھی انسانیت کی خدمت کا مشن جاری رکھیں گے۔

سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے سینئر سٹیزن محمد عارف ڈوگر نے کہا کہ روٹری ممبران کا انسانی فلاح کے مختلف منصوبوں پر عملی اقدام قابل تحسین وتقلید ہے۔اس موقع پرپیدائشی طور پرٹانگوں سے معذور دس سالہ سپیشل بچہ عمیرعلی اشرف اسکے والدین، لواحقین،احمد اویس ، محمد طحہٰ، محمد عارف ودیگر موجود تھے۔

محمد ممتاز بیگ (CNIC No. 31303-6046950-5)
ممبر۔ پاکستان نیشنل پولیو پلس کمیٹی ۔ روٹری انٹرنیشنل ۔
سابق ریجنل ہیڈ۔ وائس پریذیڈنٹ۔ الائیڈ بنک لمٹیڈ
115-D، بلاک۔X،سکیم نمبر۔2،گلشن اقبال، رحیم یار خان،پنجاب ،پاکستان۔
فون: 068-5900818، موبائل0300-8672353
ای میل: mmumtazbaig@gmail.com