پاک سرزمین کو فسادیوں سے پاک کر کے رہیں گے : قمر جاوید باجوہ

General Qamar Javed Bajwa

General Qamar Javed Bajwa

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاک فوج کے سپہ سالار نے یوم پاکستان کے موقع پر خصوصی پیغام میں فساد کرنے والوں کو واضح وارننگ دے دی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے یہ ہم سب کا پاکستان ہے۔

پاکستان کو فسادیوں سے پاک کر کے رہیں گے، آئی ایس پی آر نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا یوم پاکستان کو حوالے سے خصوصی پیغام جاری کر دیا۔

آنکھوں میں چمک، مصمم ارادہ، چہرے سے جھلکتا فولادی عزم، پاک آرمی کے جری سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ کا یوم پاکستان کے موقع پر خصوصی پیغام جاری کر دیا گیا۔ فساد کرنے والوں کو وارننگ بھی دی گئی ہے۔

آئی ایس پی آر کے جاری کردہ پیغام میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فسادیوں کو دو ٹوک پیغام دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ پاکستان کو فسادیوں سے پاک کر کے رہیں گے۔ انہوں نے کہا آج عہد کریں کہ ہمیں پاکستان کو فسادیوں سے پاک کرنا ہے۔