گوجرانوالہ: مدرسے میں کرنٹ لگنے سے پانچ بچوں سمیت 8 زخمی

Gujranwala,

Gujranwala,

گوجرانوالہ (جیوڈیسک) کھیالی مدرسے میں کرنٹ لگنے سے پانچ بچوں سمیت آٹھ افراد زخمی ہو گئے جنہیں فوری طبی امداد کے لئے سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

یہ واقعہ تھانہ کھیالی کے علاقہ عزیز پورہ میں واقعہ ایک مدرسے میں اس وقت پیش آیا جب دیوار کے قریب لگا ٹرانسفارمر اچانک پھٹ گیا جس کی وجہ سے مدرسے کی دیواروں اور تاروں میں بھی کرنٹ دوڑ جانے کی وجہ سے وہاں موجود پانچ طالبعلم اور تین خواتین اساتذہ کو کرنٹ لگ گیا جنہیں فوری طبی امداد کے لئے سول ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت بہتر بتائی جا رہی ہے ۔