وومن اینڈ چلڈرن ویلفیئرآرگنائزیشن” کی جانب سے لاہور میں وومن ڈے کے حوالے ایک رنگا رنگ تقریب

لاہور : وومن اینڈ چلڈرن ویلفیئرآرگنائزیشن” کے زیرِ اہتمام لاہور میں خواتین کا عالمی دِن منایا گیا ۔ جِس کی مہمانِ خصوصی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بڑی بہن ڈاکٹرفوزیہ صدیقی تھیں ۔مہمانوں میں پاکستان کے نامور شاعر سعد اللہ شاہ،کالمسٹ عقیل خان ، کالمسٹ محمد زاہد ،ماہنامہ ارض و سما کے چیف ایڈیٹر رفیق شہزاد ،سماجی رہنما محمد عادل ،الہدا انسٹیٹیوٹ کے پرنسپل مہر محمد الیاس ،امریکن فارنر محمد صالح، شہزاد احمد چیمہ جنرل سیکرٹری یوتھ ونگ پنجاب،ثاقب ریاض سندھو سینئر وائس پریزیڈنٹ انصاف یوتھ ونگ پنجاب، ”وومن اینڈ چلڈرن ویلفیئر آرگنائزیشن ” کے چیئر مین ، افسانہ و کالم نگار محمد علی رانا ، دیگر صحافی اور سماجی شخصیت شامل تھیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے حکمرانوں سمیت ہر مکاتب ِ فکر کو کوشش کرنا ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ عافیہ کو امریکی قید میں پورے گیارہ سال کا عرصہ بیت گیا مگر اِن کی رہائی کیلئے کِسی حکومت کی جانب سے بھی کوئی خاص اقدام نہیں اُٹھایا گیا وہ قوم کی بیٹی ہے اور اُس کیلئے ہم سب کو سنجیدگی سے سوچنا ہوگا ۔ تقریب کے دوران صحافیوں میں سرٹیفیکیٹ تقسیم کیے گئے اور ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کو ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے انتھک محنت و جدو جہد کرنے پر گولڈ میڈل پہنایا گیا ۔ تقریب کے اختتام پر” وومن اینڈ چلڈرن ویلفیئرآرگنائزیشن” کے چیئرمین افسانہ و کالم نگار محمد علی رانا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ” دنیا کی تمام رونقیں عورت کے دم سے ہیںاگر یہ مخلوق نہ ہوتی تو دنیا اُجڑے دیار سے بدتر ، بے رنگ اور شاعری بے کیف ہوتی” محمد علی رانا نے عورت کو پھول سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا کہ ” دنیا کے تمام پھولوں میں سب سے خوبصورت پھول کا نام عورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میری ایوارڈ یافتہ کتاب ”کاش میں بیٹی نہ ہوتی” بھی میں نے عورت کے دِل میں چھپے دکھ کو محسوس کرتے ہوئے لکھی ہے جِسے پڑھ کر بہت سی نوجوان لڑکیوں نے اپنی زندگی برباد ہونے سے بچاتے ہوئے خودکشی جیسے گھنائونے فعل سے توبہ کر لی اور تمام مہمانِ گرامی کا تہہ دِل سے شکریہ ادا کیا کہ وہ خواتین کے عالمی دِن کے موقع پر ” وومن اینڈ چلڈرن ویلفیئرآرگنائزیشن” کے پلیٹ فارم سے آج یہاں جمع ہوئے۔

Women's Day Function

Women’s Day Function