عامر خان کے الزامات جھوٹ پر مبنی ہیں، بابر غوری

Babar Ghauri

Babar Ghauri

کراچی (جیوڈیسک) عامر خان کے الزامات پر بابر غوری کا کہنا ہے کہ الزامات کی سیاست کرنے کے بجائے عدالتوں میں جائیں۔ ایم کیو ایم لندن نے بھی لندن رابطہ کمیٹی پر لگائے گئے عامر خان کے الزامات کی مذمت کر دی ہے۔

ایک بیان میں بابر غوری کا کہنا تھا کہ عامر خان کے الزامات جھوٹ پر مبنی ہیں۔ ایم کیو ایم پاکستان جھوٹ کی سیاست سے باز رہے۔ بابرغوری نے کہا کہ کراچی کے عوام پہلے ہی موجودہ صورت حال سے پریشان ہیں۔ وہ کراچی کے عوام کی خاطر خاموش ہیں۔

ادھر ترجمان ایم کیو ایم لندن کا کہنا ہے کہ یہ عامر خان ہی تھے، جنہوں نے حقیقی بنائی تھی۔ اگر عامر خان حقیقی نہ بناتے تو ہزاروں کارکن نہ مرتے۔

عامر خان آج بھی 1992 والا کردار دہرا رہے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ عامر خان پی آئی بی میں بیٹھ کر تحریک کے کارکنوں کو ورغلا رہے ہیں۔