عامر خان دنگل کے لیے ریسلنگ کے گر سیکھنے میں مصروف

Aamir Khan

Aamir Khan

ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ اسٹار عامر خان اپنی نئی فلم’’دنگل‘‘کے لیے گولڈ میڈلسٹ ریسلرر ویندر اکمار سے ریسلنگ کے گر سیکھنے میں مصروف ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رویندرا کمار نے 2004 کی ساؤتھ ایشئن فیڈریشن گیمز میں طلائی تمغہ حاصل کیا جب کہ عامر خان کی نئی فلم’’دنگل‘‘ریسلنگکے کھیل پر ہی مبنی ہے جس میں کردار کو بہترین انداز میں ادا کرنے اور اس میں حقیقت کا رنگ بھرنے کے لیے عامر خان ان دونوں رویندرا کمار سے ریسلنگ کے گر سیکھ رہے ہیں۔