عامر خان نے فلم کے کردار کیلئے اپنا حلیہ تبدیل کر لیا

Aamir Khan

Aamir Khan

ممبئی (جیوڈیسک) بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں سوشل میڈیا پر عامر خان کے فین کلب نے ایک تصویر شیئر کی ہے جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو چکی ہے۔

عامر خان کے مداح اپنے پسندیدہ اداکار کا نیا روپ دیکھ کر حیرت کا اظہار کر رہے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق عامر خان نے یہ نیا روپ اپنی نئی فلم سیکرٹ سپر سٹار کیلئے اپنایا ہے۔

عامر خان کے مداح اچھی طرح جانتے ہیں کہ وہ اپنے کرداروں میں ڈھلنے کیلئے اپنا حلیہ ہی تبدیل کر لیتے ہیں۔ ان کی فلم دنگل کی حال میں ہی شوٹنگ مکمل ہوئی ہے جس میں انہوں نے ایک پہلوان کا کردار ادا کیا ہے۔

فلم دنگل میں پہلوان کے کردار کیلئے عامر خان نے نہ صرف اپنا وزن بڑھایا بلکہ پہلوانی بھی شروع کر دی تھی۔ فلم دنگل کو فلمی ناظرین جلد پردہ سکرینوں پر دیکھیں گے۔