عامر خان کی فلم ’’پی کے‘‘ بھارت سے باہر 300 کروڑ کمانے والی پہلی فلم بن گئی

PK

PK

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ میں اپنے کردار میں ڈھل جانے کے حوالے سے مشہور مسٹر پر فیکشنسٹ عامر خان کی بلاک بسٹر فلم’’ پی کے‘‘ دنیا بھر میں 300 کروڑ کمانے والی پہلی بھارتی فلم بن گئی۔

بالی ووڈ کے سپر اسٹار عامر خان کی 2014 میں ریلیز ہونے والی بلاک بسٹر فلم ’’پی کے‘‘ اپنی ریلیز کے بعد سے اب تک کئی ریکارڈ اپنے نام کر چکی ہے جب کہ اس کی مسلسل کامیابیوں کا سفراب بھی جاری ہے، فلم نے بھارت میں باکس آفس پر دھوم مچاتے ہوئے 348 کروڑ کا بزنس کیا اور بھارت میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی بالی ووڈ فلم کا اعزاز حاصل کیا ہے۔

بین الاقوامی سطح پر فلم’’پی کے‘‘ چین، جنوبی کوریا اور آسٹریلیا سمیت متعدد ممالک میں بھی ریلیز کی گئی جس نے بیرون ممالک میں بھی دھوم مچاتے ہوئے 300 کروڑ سے زائد کا بزنس کرکے دنیا بھر میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی پہلی بھارتی فلم بن گئی ہے۔ واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکار عامر خان کی فلم’’ پی کے‘‘ دسمبر 2014 میں ریلیز کی گئی تھی۔