عامر خان اور مینی پیکیاؤ کی 23 اپریل کو بڑی فائٹ کا اعلان

Manny Pacquiao with  Aamir Khan

Manny Pacquiao with Aamir Khan

لاہور (جیوڈیسک) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں مداحوں کو بڑی خبر دی۔ انہوں نے فلپائن کے نامور باکسر مینی پیکیاؤ کیساتھ فائٹ کا اعلان کیا۔

عامر خان اس بڑی فائٹ کیلئے بھرپور تیاریوں میں مصروف ہیں۔ سٹار باکسر کا کہنا ہے کہ وہ پیکیاؤ کے خلاف فائٹ جیتنے کیلئے پرعزم ہیں۔

دونوں بڑے نام 23 اپریل کو مدمقابل ہوں گے۔ خیال رہے کہ مینی پیکیاؤ کو 9 مرتبہ عالمی چیمپئن شپ پر قبضہ جمانے کا اعزاز حاصل ہے۔