عامر خان مڈل ویٹ ٹائٹل کی جنگ میں کانیلو الواریز سے شکست کھا گئے

Aamir Khan Nok Out

Aamir Khan Nok Out

لاہور (جیوڈیسک) پاکستانی نژاد باکسر عامر خان مڈل ویٹ ٹائٹل کی لڑائی ہار گئے ، میکسیکن باکسر کانیلو الواریز نے چھٹے راؤنڈ میں ناک آؤٹ کردیا۔

امریکی شہر لاس ویگاس میں ہوا باکسنگ کا بڑا مقابلہ۔ رنگ کے کنگ عامر خان اور میکسیکن کنیلو الواریز کے درمیان چھڑی ڈبلیو بی سی مِڈل ویٹ ورلڈ ٹائٹل کی جنگ۔ طبل جنگ بجا تو پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے حریف باکسر پر مکوں گھونسوں کی برسات کر دی ۔ مقابلے کے پہلے پانچ رائونڈ میں کنگ خان نے کنیلو الواریز کو تابڑ توڑ حملوں سے چکرا کر رکھ دیا۔

میکسیکن باکسر کو پلٹ کر وار کرنے کا کوئی موقع ہی فراہم نہ کیا۔ چھٹے رائونڈ کے آغاز میں بھی خان نے پھرتی دکھائی لیکن کنیلو الواریز نے شاندار کم بیک کیا اور پوری قوت کے ساتھ رائٹ پنچ عامر خان کے جبڑے پر جڑ دیا۔

ہیوی پینچ نے عامر خان کو چاروں شانے چت کردیا اور یوں میکسیکن باکسر نے ڈبلیو بی سی ورلڈ مڈل ویٹ ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔