عامر خان کے نئے روپ نے سب کو حیران کر دیا

Aamir Khan

Aamir Khan

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے سپر سٹار عامر خان کو مسٹر پرفیکشنسٹ کے نام سے جانا جاتا ہے کیونکہ وہ اپنے ہر نئے کردار میں ڈوبنے کیلئے جہاں اپنی اداکاری کا سہارا لیتے ہیں تو وہیں اپنا حلیہ اور جسامت تک تبدیل کر لیتے ہیں۔

حال ہی میں اربوں روپے کا بزنس کرنے والی فلم دنگل اس کی مثال ہے جس میں پہلوان کا کردار ادا کرنے کیلئے عامر خان نے اپنے جسم کو موٹا کر لیا تھا۔

اب انڈین میڈیا کے مطابق مسٹر پرفیکشنسٹ اپنی نئی فلم ٹھگس آف ہندوستان کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ اپنی ماضی کی روایات برقرار رکھتے ہوئے عامر خان نے اس مرتبہ پھر اپنا گیٹ اپ تبدیل کر لیا ہے اور داڑھی مونچھیں بڑھا کر اپنے مداحوں کے سامنے آ رہے ہیں۔

عامر خان کے اس نئے حلیے نے ان کے مداحوں کو حیران کر دیا ہے۔