عائزہ ناصر میٹرک کے امتحان میں 1050 میں سے 1024 نمبر حاصل کرکے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے

Aayzah Nasir

Aayzah Nasir

پیرمحل (نامہ نگار) ڈاکٹر بننے کا عزم فضائیہ ڈگری کالج شورکوٹ کینٹ کی طالبہ عائزہ ناصر دختر پروفیسر ناصر محمود نے فیڈرل بورڈ اسلام آباد کے زیراہتمام منعقدہ میٹرک کے امتحان میں 1050 نمبر میں سے 1024 نمبر حاصل کرکے فضائیہ ڈگری کالج شورکوٹ کینٹ کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے۔

طالبہ عائزہ ناصر کی کامیابی کاسہرا جملہ پرنسپل ریٹائرڈگروپ کیپٹن چوہدری منیراور جملہ اساتذہ کی شبانہ رو زمحنت او روالدین کی دعائوں کاثمر ہے۔

طالبہ عائزہ ناصر کا کہنا ہے کہ وہ مستقبل میں ڈاکٹربن کر ملک وقوم کی خدمت کاعز م لیے ہوئے ہیں۔