اے بی ڈی ویلیئرز جیسا کھلاڑی بننا چاہتا ہوں، جوز بٹلر

Joe Butler

Joe Butler

لندن (جیوڈیسک) جوز بٹلر کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ایجبسٹن میں شاندار کھیل پیش کرنے کے باوجود ابھی بھی وہ اے بی ڈی ویلیئرز سے مقابلے سے بہت دور ہیں۔

خیال رہے کہ جوز بٹلر نے نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں صرف 66 گیندوں پر سنچری بنا کر اپنی ٹیم کو ریکارڈ 408 رنز کے مجموعے تک رسائی دلائی تھی جس کی بدولت انگلینڈ نے میچ میں 210 رنز سے فتح حاصل کی۔ یہ پہلا موقع تھا کہ انگلینڈ نے ایک روزہ میچ میں 400 رنز کا مجموعہ عبور کیا جبکہ اس کے ساتھ 210 رنز کے ساتھ ایک روزہ کرکٹ میں ریکارڈ فتح اپنے نام کی۔

اے بی ڈی ویلیئرز سے برابری کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں ابھی ان لوگوں کے کھیل کے معیار تک نہیں پہنچا۔ ڈی ویلیئرز ایک عرصے سے میرے لئے رول ماڈل ہیں۔ گزشتہ کچھ سالوں میں انہوں نے بلے بازی کا انداز یکسر بدل دیا ہے۔