عباس پور میں باولے کتوں کا راج شہری پریشان فوری طور پر نوٹس لیا جائےسردار: عمر حیات

Abbaspur News

Abbaspur News

عباس پور (کامران ارشد ) عباس پور کے سیاسی وسماجی راہنما سردار عمر حیات نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عباس پور میں انتظامیہ نام کی کوئی چیز نہیں اُنھوں نے کہا کہ شہر کے اندر باولے کتو ں اورآوارہ کتوں کا راج شہر کے اندر جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر ہیں جس کی وجہ سے کئی وبائی امراض پھیلنے کا خدشہ ہے۔اُنھوں نے کہا کہ شہر کے اندر بلدیہ انتظامیہ اور متعلقہ انتظامیہ اپنی ڈیوٹی کو بھول چکی ہے۔بلدیہ انتظامیہ لمبی تان کر سوگی ہے۔اور عباس پور شہر میں اگر کوئی شخص داخل ہوتا ہے تو اُس کا استقبال باولے اور آوارہ کتے کرتے ہیں ۔

اُنھوں نے کہا کہ شہر کی حالت زار یہ کہ عباس پور شہر میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیراور گندہ پانی جمع ہونے کی وجہ سے کئی بیماریاں جنم لیے رہی ہیں ۔اُنھوں نے کہا کہ شہر کہ اندر گندگی کے ڈھیر باولے اور آوارہ کتو ں کا راج ہونے کی وجہ سے نہ صرف عباس پور کے تاجروں بلکہ سکول جاتے بچوں،بچیوں ،خواتین،اور عام شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کر نا پڑا رہا ہے۔اُنھوں نے کہا کہ شہر کے اندر باولے اور آوارہ کتوں کا راج ہونے کی وجہ سے ہر وقت خطرات لاحق ہوتے ہیں کہ کس وقت کوئی باولا یا آوارہ کتا کسی شہری کو کاٹ لیے اُنھوں نے کہا کہ بلدیہ انتظامیہ کو کئی آگا ہ کیا مگر بلدیہ انتظامیہ کے کانوںسے جوں تک نہیں رینگی ۔اُنھوں نے کہا کہ بلدیہ انتظامیہ کی غفلت ،نااہلی،سستی،لاپرواہی ،کی وجہ سے کوئی بھی شخص عباس پور شہر میں داخل ہونے سے قبل دس مرتبہ سوچتا ہے۔اُنھوں نے کہا کہ بلدیہ انتظامیہ کی غفلت کی وجہ سے عباس پور کی تاریخی ساکھ کو نقصان پہنچ رہا ہے۔جو سیاح عباس پور کا رُخ کرتے تھے وہ باولے اور آوارہ کتوںکے کاٹنے کے ڈر سے دوسرے شہروں کا رُخ کر رہے ہیں مگر انتظامیہ کہ کانوں سے جوں تک رینگ نہیں رہی اُنھوں نے محکمہ بلدیہ اور متعلقہ انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ عباس پور میں باولے کتوں کے راج اور گندگی کو دور کرنے کے لیے فوری طور پر اقدامات کیے جائیں ۔