عباس پور کی خبریں 20/5/2016

Sardar Umer

Sardar Umer

عباس پور (نمائندہ نمائندہ خصوصی) عباس پور چھاترہ وسطی رقبہ ہرکڑیاں کے رہائشی (ر) صوبیدار عبدالعزیز نے میڈیا کو اپنی فریاد سناتے ہوئے کہا کہ 19 مئی رات کو اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ڈاکونقدی سمیت زیورات اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہو گئے ۔اُنھوں نے بتایا کہ 80 ہزار روپے نقدد ،4 تولے سوناجبکہ 30 بور پستول اور دیگر لاکھوں کا سامنا چور لیے کر فرار ہو گئے ۔صوبیدار عبدالعزیز کے مطابق اُن کی بیوی اور بچیاں اُس رات دوسرے گھر میں سورہی تھی ۔جبکہ صبح نماز کے لیے گھروالے جاگے تو اُس وقت ہر جانب سامان بکھرا پڑا تھا ۔صوبیدار عبدالعزیز اُس وقت فیصل آباد چناب ٹیکسٹائل میں ڈیوٹی کر رہے تھے ۔صبح ہوتے ہی فوری طور پر تھانہ پولیس عباس پور کو اطلاع دی گی جو درخواست تک جمع کروائی گی مگر تھانہ پولیس عباس پور ابھی تک کوئی بھی سوراخ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی ۔صوبیدار عبدالعزیز نے متعلقہ انتظامیہ اور موجودہ حکومت سے اپیل کی کے ملزمان کو فوری طور پر گرفتاری کیا جائے ۔میری عمر بھر کی کمائی چوری کی نظر ہو گی ۔ملزمان کو گرفتار کر کے مجھے انصاف فراہم کیا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

عباس پور (نمائندہ خصوصی) عباس پور کے سیاسی و سماجی راہنما سردار عمر حیات نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عباس پور میں محکمہ برقیات کی غفلت ،لاپرواہی ،اور نا اہلی کی وجہ سے 2007 میں محمود احمد کی جان گئی اور اب اُن کے چھوٹے بھائی منصور احمد کو بھی اُسی طریقے سے زندگی اور موت کی کشمکش میں چھوڑ دیا ہے۔اُنھوں نے کہا کہ ہم کسی صورت میں محکمہ برقیات کی اِس غفلت کو نظر انداز نہیں کریں گئے بلکہ منصور احمد کے لواحقین کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں ۔عباس پور محکمہ برقیات کے ایس،ڈی،او ،اور محکمہ برقیات کے دیگر ذمہ داران ملازمین کو فوری طور پر معطل کیا جائے اور اُن کے خلاف ایف،آئی ،آر درج کر کے کاروائی کی جائے۔اُنھوں نے کہا کہ فوری طور پر ایف،آئی ،آر درج کر کے ملزمان کے خلاف کاروائی نہ کی گئی تو ہم عباس پور احتجاج کریں گئے جس کی تمام طرح ذمہ داری محکمہ برقیات کے اعلی آفیسران اور عباس پور انتظامیہ پر ہو گی۔اُنھوں نے کہا کہ ہم کسی صورت میں منصور احمد کو اکیلا نہیں چھوڑیں گئے ہم منصور احمد کو انصاف دلانے تک اُن کے ساتھ ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عباس پور (نمائندہ خصوصی) عباس پور سے مسلم لیگ (ن) کے اُمیدوار کو بڑا دھچکا یاسین گلشن کے قریبی ساتھی صوبیدارظفیر اور چوہدری محمد صادق درجنوں ساتھیوں اور خاندان سمیت پیپلز پارٹی میں شامل تفصیلات کے مطابق عباس پور بوائز ہائی سکول کے حال میں ایک میٹنگ کا انعقاد زیرصدارت چوہدری عبدالطیف منعقد ہوا ۔جس میں پیپلز پارٹی کے کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔اِس موقع صوبیدار ظفیر اور چوہدری صادق جو کہ ایم،ایل،اے حلقہ نمبر ایک سے چوہدری محمد یاسین گلشن کے قریبی ساتھی تھے (ن) لیگ کو چھوڑ کر پیپلز پارٹی کے قافلے میں شامل ہو گیے۔اِس موقع پر مقررین کا کہنا تھاکہ حلقہ کے اندر ممبر اسمبلی نے عوام کے مسائل حل کرنے کے بجائے اُن کے میں مزید اضافہ کیا ہے۔سردار امجد یوسف نے حلقے کے اندر ہارنے کے باوجود بھی ترقیاتی کام جوپچھلے60 سالوں میں کوئی نہ کر سکا اُنھوں نے کروا کے عوام کا دیرانہ مطالبات پور ے کیے ہیں ۔اِس مرتبہ ہمیں معلوم ہو چکا ہے حلقہ نمبر ایک کے مسائل صرف سردار امجد یوسف ہی حل کر سکتے ہیں اور سردار امجد یوسف کے ساتھ ہم چٹان کی طرح کھڑے ہیں ۔میٹینگ سے سابق چیئرمین زکوة ضلع پونچھ سردار اخلاق ایوب خان،ایڈمنسٹریٹر بلدیہ ٹاوں عباس پور سردار فیصل نسیم،سردار فیصل قیوم،اور دیگر نے خطاب کیا۔

Abbas Pur News

Abbas Pur News