عبدالحفیظ پیرزادہ دیانتدار ماہر آئین وقانون تھے ‘ مشرف

Pervez Musharraf

Pervez Musharraf

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) کراچی ( اسٹاف رپورٹر) معروف قانون دان عبدالحفیظ پیر زادہ کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ پرویز مشرف نے کہا کہ عبدالحفیظ پیرزادہ قابل او ردیانتدار ماہر آئین و قانون تھے اور کئی بار ان کی مشاورت سے آئینی بحرانوں کا حل ممکن ہوا اسلئے ان کی وفات سے آئینی مشاورت کے شعبہ میں پیداہونے والا خلاءتادیر برقرار رہے گا۔

دوسری جانب آل پاکستان مسلم لیگ سندھ کے صدر شہاب الدین شاہ حسینی اور جنرل سیکریٹری شاہد قریشی نے گیس قیمتوں میں 60 فیصد اضافے کو عوام پرظلم کا ایک اور وار قرار دیا ۔ سیکریٹری اطلاعات طاہر حسین سید کے مطابق اے پی ایم ایل رہنماوں نے کہا کہ پٹرول کی قیمتوں میں تین روپے کی معمولی سی کمی عوام کی توجہ گیس قیمتوں میں 60 فیصد اضافے سے ہٹانے کیلئے کی گئی۔

حالانکہ عالمی مارکیٹ میں پٹرول کی قیمتیں انتہائی نچلی سطح پر آجانے کے بعد پٹرول کی قیمتوں میں واضح کمی ہونی چاہئے تھی مگر حکومت عوامی مفادات کی بجائے سرمایہ داروں ‘ کوٹہ ہولڈروں ‘ بیرونی کمپنیوں اور کمیشن خوروں کے مفادات کیلئے عوام کو ٹیکسوں اور مہنگائی کی چکی میں پیس رہی ہے اور عوام پر آہستہ آہستہ روایتی سیاستدانوں کا اصل چہرہ بے نقاب ہوتا جارہا ہے۔