عبد المالک بلوچ نے صوبائی کابینہ کا اجلاس آج طلب کر لیا

Abdul Malik Baloch

Abdul Malik Baloch

کوئٹہ (جیوڈیسک) وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبد المالک بلوچ نے صوبائی کابینہ کا اجلاس آج طلب کر لیا ہے۔ اجلاس میں صوبے میں امن وامان کی صورتحال اور آئندہ مالی سال کے بجٹ کے حوالے سے تجویز پر غور کیا جائے گا۔

سرکاری اعلامیہ کے مطابق بلوچستان صوبائی کابینہ کا اجلاس آج صبح 11بجے وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی صدارت میں وزیر اعلی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوگا۔

اجلاس میں صوبے میں امن ومان سمیت صوبائی بجٹ 16-2015کے بارے میں مختلف تجاویز پر غور کیا جائے گا۔ توقع ہے کہ اجلاس میں مسلم لیگ(ن) اور(ق) لیگ کے وزراء بھی شرکت کریں گے۔