عبدالقادر بلوچ کی فاروق ستار سے ملاقات، پاناما لیکس کے معاملے پر بات چیت

Abdul Qadir Baloch and Farooq Sattar

Abdul Qadir Baloch and Farooq Sattar

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاناما لیکس کی پریشانی آئی حکومت اور ایم کیو ایم کو قریب لائی۔ وفاقی وزیر عبد القادر بلوچ کی فارق ستار سے ملاقات۔ پاناما لیکس کی تحقیقات پر بات۔ عبدالقادر بلوچ نے فاروق ستار سے درخواست کی کہ مشورہ دیا جائے پاناما لیکس کے معاملے سے کس طرح نمٹا جائے۔

فاروق ستار نے وفاقی وزیر کو کہا کہ جن لوگوں کے بھی نام پاناما لیکس میں آئے ہیں سب کے خلاف غیر جانبدار تحقیقات کرائی جائیں۔ فاروق ستار کا کہنا تھا کہ تحقیقات کے طریقہ کار کے حوالہ سے اپوزیشن کو اعتماد میں لیکر پارلیمانی کمیٹی قائم کی جائے جو تحقیقات کی نگرانی کرے ۔ غیر ملکی بینکوں میں پڑے 200 ارب ڈالر کی بھی تحقیقات ہونی چاہیں۔

وزیر اطلاعات پرویز رشید اور سینیٹر مشاہد اللہ نے اپنے اتحادی محمود خان اچکزئی سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر مشائد اللہ ایک بار پھر عمران خان اور اعتزاز احسن پر برس پڑے۔ مشائد اللہ نے کہا کہ وزیر اعظم آصف زرداری سے ملاقات کے لیے نہیں صرف میڈیکل چیک اپ کے لیے گئے ہیں۔