عبدالراشد خان نے چارج سنبھالتے ہی غیر قانونی سائن بورڈز کے خلاف آپریشن تیز کر دیا

Abdul Rashid Khan

Abdul Rashid Khan

کراچی (اسٹاف رپورٹر) محکمہ لوکل ٹیکس بلدیہ عظمیٰ کراچی کے سنیئر لوکل ڈائریکٹر کا چاج سنبھالنے کے بعدعبدالراشد خان نے شہر کی تمام اہم شاہراہوں سے غیر قانونی اور بغیر اجازت سائن بورڈ کے خاتمے کے حوالے سے جاری آپریشن کو مزید تیز کردیا کلفٹن ،ناظم آباد،جیل چورنگی ،یونیورسٹی روڈ ،شاہراہ فیصل ،کارساز روڈ سمیت دیگر شاہراہوں سے سینکڑوں بورڈز ،ہائی ماسک پولز اور پائلون ہٹا دیئے گئے ۔سنیئر ڈائریکٹر لوکل ٹیکس کے ایم سی عبدالراشد خان نے ایڈیشنل ڈائریکٹرز کے ہمراہ خود آپریشن کی نگرانی کی اس موقع پر انہوں نے کہاکہ شہر کی خوبصورتی میں اضافے کے لئے شہر کی شاہراہوں کو بے ہنگم سائن بورڈ ز سے نجات دلا نے کے لئے سپریم کورٹ کے احکامات پر من و عن عمل درآمد کیا جائیگا۔

عبدالراشد خان نے تمام ایڈیشنل ڈائریکٹراور ریمول ٹیموں کو ہدایت کی کہ وہ شہر سے آخری غیر قانونی اور بغیر اجازت نصب کئے گئے سائن بورڈ کے خاتمے تک آپریشن کو جاری رکھیں سنیئر ڈائریکٹر لوکل ٹیکس عبدالراشد خان نے کہاکہ کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی اور ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی سجاد عباسی کی خصوصی ہدایت پر اہم شاہراہوں سمیت سنٹرل آئی لینڈ،گرین بیلٹس اور فٹ پاتھوں پر لگے ہائی ماسک پولز ،سائن بورڈ اور پائلون کا خاتمہ کرکے شہر سے غیر اخلاقی ،غیر قانونی اور بغیر اجازت سائن بورڈز کا خاتمہ کرینگے۔

بعد ازاں سنیئر ڈائریکٹر لوکل ٹیکس کے ایم سی عبدالراشد خان نے محکمہ لوکل ٹیکس کے افسران کے اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تمام علاقائی ذمہ دران اپنے علاقوں سے غیر قانونی بورڈز کا خاتمہ فوری یقینی بنا نے کے ساتھ محکمے کی ریکوری کے نظام کو بہتر بنا ئیں انہوں نے کہاکہ فرائض میں کسی قسم کی غفلت اور لاپراہی قطعی برداشت نہیں کی جائیگی افسران و عملہ ذمہ داری کے ساتھ محکمے کی نیک نامی کے لئے اپنے فرائض احسن طریقے سے انجام دیں محکمہ کے کسی بھی افسر یا ملازم کے خلاف کوئی شکایت ملی تو اس پر سخت ایکشن لیا جائے گا۔