عبدالستار ایدھی کو قائداعظم کی وفات کے بعد پاکستان کا سب سے بڑا نقصان قراردیا ہے

Abdul Sattar Edhi

Abdul Sattar Edhi

فیصل آباد: مسلم لیگ (ن) کے راہنما اور امیدوار سٹی میئر حاجی ذوالفقاراحمد شیخ نے محسن انسانیت عبدالستار ایدھی کی رحلت کو قائداعظم کی وفات کے بعد پاکستان کا سب سے بڑا نقصان قراردیا ہے اورایدھی صاحب کی رحلت سے پاکستان میں غریب ‘ بے آسرا اور یتیم افرادحقیقت میں یتیم ہو گئے ہیں ان کی رحلت سے نہ صرف پاکستان بلکہ پوری انسانیت کا نقصان ہے۔

جس کا ازالہ ممکن ہی نہیں ‘ انہوں نے اپنی پوری زندگی کو غریب اورنادارکی خدمت کا عملی نمونہ پیش کرکے یہ ثابت کیا کہ دہشت گردی ‘ خوف ‘ مفاد پرستی اور ذاتی مفادات کے معاشرے میں بھی ایسا ممکن ہے کہ انسانیت کی خدمت کی جاسکے اور اس مشن میں وہ مکمل طور پر کامیاب ہوئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں قدرتی آفات حادثات اورمشکلات میں جہاں حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے وہاں صرف ایک ادارہ فوری طور پر پہنچتا ہے جس کی بنیاد عبدالستار ایدھی نے ڈالی اور یقینی طور پر ان کی شخصیت کے باعث ہی روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں بے آسرا’ غریب نادار اوریتیموں کی مشکلات حل ہوتی ہیں۔