عبد الستار ایدھی کی وفات پر فرانس میں مقیم پاکستانی کیمونٹی سوگوار ہو گئی

Abdul Sattar Edhi

Abdul Sattar Edhi

پیرس (زاہد مصطفی اعوان) عبد الستار ایدھی کی وفات پر فرانس میں مقیم پاکستانی کیمونٹی سوگوار ہو گئی ۔اللہ تعالی عبد الستار ایدی کو جنت کے باغوں میں باغ عطا کرے آمین تفصیل کے مطابق پاکستان کے مایہ ناز سپوت عبد الستار ایدھی کے وفات کا سن کر فرانس سمیت یورپ بھر میں پاکستانی افسوس میں ڈوب گئے ہیں۔

چیئرمین پا کستان مسلم لیگ ن فرانس چوہدری شاہین اختر ،صدر چوہدری ریاض پاپا ،جنرل سیکرٹری شیخ وسیم اکرم ۔پاکستان مسلم لیگ ن یورپ ایڈوئزری کونسل کے چیئرمین شمروز الہی گھمن ۔صدر پی ایم ایل این فرانس (اے کے )راجہ محمد اشفاق جنرل سیکرٹری نعیم چوہدری ۔صدر پاکستان پیپلز پارٹی فرانس ڈاکٹر ارشاد کمبوہ ۔صدر ادارہ منہاج القرآن فرانس چوہدری محمد اعظم ۔صدر پاکستان عوامی تحریک چوہدری محمد اسلم ۔نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اللہ سے دعا کی ہے اللہ تعالی عبد الستار ایدھی کو جنت عطا کرے آمین ،واضع رہے کہ پاک پریس کلب فرانس کے صدر زاہد مصطفی اعوان نے اپنے عہدہ کا حلف بھی عبد الستا ر ایدھی سے لیا تھا ،جب عبدا لستار ایدھی دورہ فرانس پر آئے تھے۔