عبدالستار ایدھی کی وفات سے پوری انسانیت صدمے میں ہے، جوزف فرانسس

Joseph Francis

Joseph Francis

لاہور (پی ایل آئی) ڈائریکٹرکلاس وپاکستان کرسچن نیشنل پارٹی کے چیئرمین ایم اے جوزف فرانسس نے پاکستان کے مشہور و معروف سماجی رہنماء عبدالستارایدھی کی طویل علالت کے بعد وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی انسانیت کے حوالے سے شاندارخدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔

اہل خانہ کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں مسیحی سیاسی وسماجی رہنماء نے کہا کہ ایدھی کی وفات سے جوخلاپیداہوا ہے وہ شائد ہی پرہوسکے۔

ان کو انسانی تاریخ میں سنہرے حروف سے ہمیشہ یادرکھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ عبدالستار ایدھی کی وفات سے پوری انسانیت صدمے میں ہے۔